اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور بوسنیا اور ہرزیگوینا کے درمیان اقتصادی، ثقافتی تعلقات کی توسیع اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا.
یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے اتوار کے روز تہران میں بوسنیائی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر 'صفت سفتیچ ' کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کے درمیان بوسنیائی کی حکومت اور عوام کو خاص مقام حاصل ہے.
ظریف نے بوسنیا کا دورہ کرنے کی دعوت کے جواب میں اس امید کا اظہار کیا کہ قریب مستقبل میں اس ملک کا دورہ کرے گا.
اس موقع میں صفت سفتیچ نے ایران کی اچھی مھمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی کونسل کے فیصلے کی مبنی پر ایران کے 12ویں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی ہے.
انہوں نے کہا اپنا ملک، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات سمیت وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.
بوسنیا ہرزیگوینا کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر نے جوہری معاہدے میں ایران کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں علاقائی مسائل حل کرنے کی قابلیت ہے.
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاحوں کو متوجہ کرنا اور تبادلہ اور ویزے کے اجرا کی سہولت کے لئے باہمی تعاون کو وسعت دینے کا خیر مقدم کیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲